لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے فیملی پارک اور صدیق سینٹر پارک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر و دیگر افسران ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پارکوں میں جاری صفائی و تزین و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کو بہتر، محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پارکوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی و خوبصورتی کے کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے صدیق سینٹر پارک کے سامنے نصب غیر قانونی بل بورڈز کو فوری طور پر ہٹانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے چیف منسٹر ماڈل ریڑھی بازار کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ماڈل ریڑھی بازار سے ملحقہ چکن بازار کا بھی دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی کو جاری اقدامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو صاف ستھری، منظم اور معیاری خریداری کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ماڈل ریڑھی بازار اور چکن بازار میں صفائی و نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے چیف منسٹر بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت اسلم موڑ کی مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایکسین میپکو ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دکانوں پر یونیفائیڈ سائن بورڈز کی تنصیب کے لیے زائد اور بے ہنگم تاروں کو ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی، صفائی اور منظم انفراسٹرکچر کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت تمام کام مربوط انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے

