لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس ڈی ای او ام حبیبہ قریشی کی نگرانی میں کوٹ سلطان میں تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئ اس موقع پر تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں اور افراد کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے باقاعدہ ریموول آرڈرز بھی جاری کیے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی ای او ام حبیبیہ قریشیہ نے کہا کہ مقررہ مدت میں تجاوزات ازخود ختم کی جائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، کشادہ اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور تجاوزات سے گریز کریں۔
