لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ ڈرائیونگ انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ضلع لیہ اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث سڑکوں پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ٹریفک حادثات ہو سکتے ہیں۔ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق نے کہا کہ دھند کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھنا، فوگ لائٹس کا درست استعمال کرنا اور ہائی بیم کے استعمال سے اجتناب نہایت ضروری ہے شہری اگلی گاڑی سے مناسب اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھا جائے لین کی پابندی کی جائے اور اوورٹیکنگ سے مکمل پرہیز کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سست رفتار اور بھاری گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالیاں، لوڈر، ریڑھیاں اور دیگر سست رفتار گاڑیاں لازمی طور پر بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز کا استعمال کریں دھند اور اندھیرے میں بغیر لائٹس گاڑی چلانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ڈی ایس پی پٹرولنگ نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا گاڑی خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر گاڑی کو سڑک سے ہٹا کر محفوظ مقام پر کھڑا کیا جائے، ہیزر لائٹس آن کی جائیں اور وارننگ ٹرائی اینگل کا استعمال کیا جائے تاکہ دیگر آنے والی گاڑیوں کو بروقت آگاہی مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس دھند کے دوران شاہراہوں پر مسلسل موجود ہے اور شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

