لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر زہیب کریم نے ایم سی آفس چوک اعظم میں کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے نمائندگان، میونسپل کمیٹی کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر زہیب کریم نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایسے مواقع معاشرے میں رواداری، باہمی احترام اور اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی

