لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیوریج لائنوں کی بحالی اور مین ہولز کے کور لگانے، تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی طرف سے ٹوٹے ہوئے مین ہولز کے ڈھکن تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی فتح پور کی طرف سے شہر میں متعدد خستہ حال مین ہولز ڈھکن تبدیل کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں کوئی بھی مین ہول بغیر ڈھکن کے نہ رہنے دیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں مین ہولز پر ڈھکن ٹوٹ گئے ہوں انہیں فوری تبدیل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

