لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس سلسلہ میں بھاگل اڈا کا دورہ کیا اور لیہ چوک اعظم روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیہ چوک اعظم روڈ ضلع کی بڑی مرکزی شاہراہوں میں سے ایک ہے اور اس کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مسافروں، تاجروں اور طلبہ کو سفر میں آسانی رہے۔
