لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب شہباز حسین نقوی کا دورہ لیہ۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی سی آفس میں پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے اجلاس میں پولیو مہم کے اہداف بارے بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ شہباز حسین نقوی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ پولیو فری ہے تاہم اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا سکتی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 4 لاکھ 26 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ فکس ہے جسے سو فیصد حاصل کیا جائے گا۔

