لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لیہ یں انسانی صحت سے کھلواڑ کی ایک اور کوشش ناکام، حافظ موڑ کروڑ لال عیسن میں گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی،ساڑھے 3 من مضر صحت گوشت تلف، سپلائر کو 50 ہزارروپے جرمانہ عائد، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بیمار زدہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت انسانی صحت کے انتہائی مضر قرار دیا گیا۔گوشت کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے ایکشن لیے جا رہے ہیں۔

