لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق لیہ پولیس کی ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے امروز گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج چوک اعظم میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی ،کالج کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیا اور طلباء اور طالبات میں ،ڈی ایس پی ٹریفک ظفر اقبال، ڈی ایس پی چوبارہ محمد کلیم ،ایس ایچ او چوک اعظم اور کالج کے پرنسپل بھی اس موقع پر موجود تھے ، کالج کے طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس لیہ کےاس اقدام کو لائق تحسین قرار دیا ۔

