لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی) چرچ سکیورٹی وزٹ ،ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے چرچ ہائے کا سکیورٹی وزٹ کیا ،ڈی پی او لیہ نے مسیحی عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈی ایس پی صدر عمران خورشید ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم محمد حیات سرگانہ ،ایس ایچ اوز تھانہ جات و دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے ،ڈی پی او لیہ نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے فرائض سر انجام دینے پر شاباش دی اور مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ ان کی بنیادی حق ہے ،مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو ہمارے وطن میں مکمل بنیادی حقوق حاصل ہیں ،مسیحی برادری مکمل احساس تحفظ کے ساتھ اپنی عبادات ادا کریں

