layyah
پیر, دسمبر 15, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

گندم کی بہتر پیداوار کے لیے لیہ میں کاشتکاروں کا تربیتی پروگرام، ماہرین زراعت کی جدید طریقۂ کاشت، جڑی بوٹیوں کے تدارک اور بائیو کنٹرول پر تفصیلی آگاہی، فیلڈ وزٹ اور بائیو کارڈز کی تنصیب

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 14, 2025
in زراعت, لیہ
0
لیہ میں سڑکوں کی بحالی کا عمل تیز، بھاگل اڈہ ترقیاتی منصوبے کا معائنہ: 71 ملین روپے کی لاگت سے جاری منصوبہ مقررہ معیار اور وقت میں مکمل کیا جائے،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی ہدایت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)گندم کی بہتر اور معیاری پیداوار کے لیے کاشتکاروں کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر زاہد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ عاشق حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوبارہ حفیظ الرحمن، زراعت آفیسرز شائستہ قسور ، راشد علی ،محکمہ زراعت کے افسران اور مقامی زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تربیتی سیشن میں گندم کی کاشت، جدید زرعی طریقے، زمین کی تیاری، کھاد کے درست استعمال، آبپاشی کے نظام اور فصل کی حفاظت پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر زاہد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گندم کے اندر سرسوں کی چند لائینز ضرور لگائیں تاکہ گندم میں تیلے کا کنٹرول بذریعہ بائیو کارڈز کریں محکمہ زراعت کاشتکاروں کو کماد، کپاس اور سبزیات میں کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مفت کارڈز تقسیم کر رہا ہےانہوں نے کہاکہ پہلا پانی بروقت لگائیں اور یوریا کے ساتھ زنک ضرور دیں۔ڈی ڈ ی زراعت شیخ عاشق حسین اور محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑی بوٹیاں پندرہ سے پچاس فیصد تک پیداوار کا حصہ اُڑا لے جاتی ہیں اور فصل کی افزائش کے عمل کو متاثر کرتی ہیں جس سے پودے کی خوراک بنانے کی صلاحیت مفلوج ہو جاتی ہےفصل پر ضمنی اثرات مرتب کرنے والی یہ بوٹیاں نہ صرف جھاڑ کی کمی کا موجب بنتی ہیں بلکہ کوالٹی پر بھی شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ماہرین زراعت کے مشورے سے فصل کے پہلے پانی کے بعد وتر حالت میں مناسب نامیاتی کھادوں اور زہر پاشی کر کے بیشتر جڑی بوٹیوں کا یقینی خاتمہ، تدارک ممکن ہے بعض قد آوربوٹیوں کی روایتی طریقہ ہاتھوں سے بھی تلفی ممکن ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر زراعت نے گندم ، کینولا کے فیلڈز کا معائنہ، بائیو کارڈز لگائے، بائیو کنٹرول لیب کا وزٹ کیا اور سموگ کنٹرول کے حوالے سےاجلا س کی صدارت کی۔

Tags: Agriculture news in pakistan
Previous Post

لیہ میں سڑکوں کی بحالی کا عمل تیز، بھاگل اڈہ ترقیاتی منصوبے کا معائنہ: 71 ملین روپے کی لاگت سے جاری منصوبہ مقررہ معیار اور وقت میں مکمل کیا جائے،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی ہدایت

Next Post

ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی کاچرچ ہائے کا سکیورٹی وزٹ

Next Post
ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی کاچرچ ہائے کا سکیورٹی وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی کاچرچ ہائے کا سکیورٹی وزٹ

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024