لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکاما ت پر ضلع لیہ میں سڑکات کی بحالی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لیہ محمد اسحاق کھرانی نے ایس ڈی او ہائی ویز ڈویژن لیہ کے ہمراہ تحصیل و ضلع لیہ کے علاقے بھاگل اڈہ میں جاری ترقیاتی اسکیم کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں اور عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو۔انہوں نے کہاکہ اس ترقیاتی منصوبے کے تحت سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے جس پر71 ملین روپے لاگت آئے گی یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے وسیع تر مفاد میں مکمل کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف مقامی آبادی کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ علاقائی ٹریفک کے بہاؤ میں بھی بہتری آئے گی۔

