لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس لیہ کاٹریفک قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ، ضلع بھر میں اب تک 79ایف آئی آرزدرج کی گئی جبکہ 2121 چالان کیے گئے۔کل 24لاکھ43ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے ،ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں اب تک بغیر ڈرائیونگ لائسنس 239 ،ون وے کی خلاف ورزی پر 70 ،اوور لوڈنگ پر 45 ،اوور ڈئمینشنل گاڑیوں پر 287 ،جبکہ ہیلمٹ نہ پہنے پر678، غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر 84، انڈر ایچ ڈرائیوز پر 23، غلط پارکنگ پر 08, دھواں چھوڑ نے والی 185گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے۔

