لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلع لیہ کے ایک اور بے بس شہری کو جائیداد کا قبضہ مل گیا۔ شہری ملکیتی رقبہ 330 کنال کا قبضہ ملنے پر خوشی سے سرشار۔ درخواست گزار زہرہ بی بی کے شوہر منظور حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق موضع پتی سمی تحصیل چوبارہ کی رہائشی خاتون زہرہ بی بی نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں درخواست گزاری جس میں اس کی ملکیتی رقبہ پر ناجائز قابضین قابض تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اے سی چوبارہ ندیم ارشد کو مذکورہ شہری کا رقبہ فورآ واگزار کروانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو سٹاف اور پولیس ٹیم کے ہمراہ قابضین سے رقبہ واگزار کروا کے مالک کو قبضہ دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ پنجاب غیر منقولہ جائیداد کے تحفظ کے آرڈیننس کے تحت یتیموں، بیواؤں اور بے بس افراد کی زمینوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ غیر قانونی قابضین رضاکارانہ طور پر قبضہ ختم کر دیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

