لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کے احکامات پر میونسپل کمیٹی لیہ کی حدود میں تاریخی پارک فضل جکھڑ میں اوپن ایئر پبلک لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لیہ شبانہ رشید نے افتتاح کیا جہاں اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے علم و مطالعہ سے وابستگی کا اظہار کیا۔اس موقع پرسی او ایم شبانہ رشید نے کہاکہ کتابوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اور یہ گوشہ ادب پارک میں آنے والے شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ علم کی روشنی سے بھی منورکرے گایہ گوشہ آنے والی نسلوں کے لیے علم کے حصول کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں کتابیں پڑھنے کا یہ منفرد ماحول نئی نسل میں مطالعے کا رحجان بڑھائے گا اور علم دوست معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر انجینئر ساجد رضا گشکوری اور مہر نوید لوہانچ، مہتاب احمد انصاری بھی موجود تھے۔

