لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان کی زیرصدارت کوئلہ بھٹیاں مالکان کے ساتھ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات لیہ محمد ارشد چغتائی موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سموگ کے دوران اپنی بھٹیاں بند رکھیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا سموگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر تمام کوئلہ بھٹیوں کو فوری طور پر بند رکھا جائے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے سے شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے لہٰذا حکومتی احکامات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ بھٹی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ماحولیاتی بہتری اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

