لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس۔تین پمپس کو این او سی جاری۔پٹرول پمپس پر الیکڑک چارچنگ کی سہولت قائم کرنے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد شاہد ملک،شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ارشد،محکمہ بلڈنگ،ایکسائز ،سول ڈیفنس کے حکام پہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر امیر بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپس پر جدید سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس لئے ہر پٹرول پمپ پر الیکٹرک وہیکل چارچنگ سسٹم کا قیام لازمی ہوگا تاکہ شہریوں کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے مزید کہا کہ پٹرول پمپس پر لیڈیز اور جینٹس کے لیے علیحدہ صاف ستھرے واش رومز لازمی طور پر بنائے جائیں مسافروں اور عوام کی سہولت کے پیشِ نظر مسجد کا قیام بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام مالکان کو ہدایت کی کہ پٹرول پمپس کے اطراف ہریالی اور ماحول دوست ماحول بنانے کے لیے پودے لگائے جائیں ہر پمپ پر فائر سیفٹی، آگ بجھانے کے آلات اور دیگر ضروری حفاظتی انتظامات ہر وقت فعال ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پٹرول پمپس کے ملازمین کی تنخواہوں اور آرام کے اوقات کا خاص خیال رکھا جائے انہیں بہتر ماحول اور سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔اس موقع پر مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

