لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کی مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس سلسلہ میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے عام آدمی کے مسائل کے بروقت حل کے لئے خصوصی ہدایات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں اوپن ڈور پالیسی اور کھلی کچہریوں کا باقاعدہ سلسلہ جاری ہے اور متعلقہ افسران عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے شہریوں کے لئے کھلے ہیں اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔

