لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) کوٹھی قریشی، کوٹ ادو روڈ پر المناک حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق ایک رکشہ اچانک الٹنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ کال موصول ہونے پر ریسکیو کنٹرول نے قریبی موٹر بائیک اور ایمبولنس فوراً موقع پر روانہ کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہنچنے پر ایک نوجوان بے ہوش حالت میں پایا گیا جسے سینے اور سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ ریسکیو عملے نے فوری طور پر سی پی آر کی مگر سانس بحال نہ ہوسکی۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد افتخار ولد محمد یونس، عمر 25 سال، سکنہ چک نمبر 125/TDA لیہ کے نام سے ہوئی۔ متوفی پرائیویٹ میڈیسن کمپنی میں ملازم تھا اور سپلائی مکمل کر کے واپس آرہا تھا کہ موٹر سائیکل کی بریک فیل ہونے پر حادثہ پیش آیا۔
نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔
