لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) 10ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کو یادگار بنانے کے لئے تمام محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے تھل جیپ ریلی کے دوسرے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز محبوب اقبال ہنجرا، ارشد ندیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ وقار بودلہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ سیماب، ایکسیئن بلڈنگ سجاد حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈی ای اوز تعلیم گل شیر، محمد رضوان، ڈی ایف او فضل الرحمان، انچارج سیکورٹی برانچ یاسر گرمانی، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ احسان احمد، سی او ایم سیز عمار گرمانی، ارسلان احمد، ڈی او انڈسٹری عاشق حسین، ڈی او وائلڈ لائف کاشف حمید، ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی، سی ڈی او توقیر عباس، سپورٹس کوچ عارف چھینہ متعلقہ افسران، ڈائریکٹر جی سی یونیورسٹی رائے عباس بھٹی، تھل انڈسٹریز کے نمائندے موجود تھے۔ اے ڈی سی آر نے کہا تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ ضلع کی پہچان بن چکے ہیں۔ لیہ کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اس سپورٹس ایکٹویٹی کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلع کی عوام کو اس مرتبہ ایک یادگار سپورٹس ایونٹ دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سٹریٹ، پانی کے مناسب انتظامات، کھیلوں کے مقابلے، آتش بازی اور میوزیکل نائٹ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

