لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جار ی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات لیہ کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لیہ محمد ارشد چغتائی کی نگرانی میں گزشتہ دو روز کے دوران جمن لیہ اور فتح پور میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں جن میں متعدد بھٹہ جات کا معائنہ کیا گیا تاکہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے سات سروس اسٹیشنز کا معائنہ کر کے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا گیا ڈینگی مچھر کی افزائش کے بیس سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا اور موقع پر ہی ذمہ داران کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہسپتالوں کے رسک ویسٹ کی پلفریج روکنے کے لیے تین کباڑ خانوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ شہریوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے اس کے علاوہ مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر ایک سو دس کلو گرام سے زائد غیر قانونی پلاسٹک شاپنگ بیگز تحویل میں لے کر تلف کر دیے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لیہ محمد ارشد چغتائی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ماحولیات کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پلاسٹک بیگز کے استعمال سے لے کر پانی کے ضیاع تک یہ سب عوامل ہمارے ماحول کے لیے تباہ کن ہیں محکمہ تحفظ ماحولیات لیہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
