
تحریر۔نثار احمدخان
پہیے کی ایجاد نے ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا۔اگر آپ کے پاس گاڑی اور مکان میں سے کوئی ایک اثاثہ خریدنے کا آپشن ہو تو گاڑی خریدیں کیونکہ پہیہ آپ کو مکان خریدنے میں تگ و دو کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ ترقی پزیر ممالک نے سب سے پہلے مواصلات کے نظام پر توجہ دی تاکہ ذرائع آمد و رفت میں آسانی رہے۔ برصغیر میں بنائی جانے والی جرنیلی سڑک آج بھی صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہی ہے۔ کھیت سے منڈی تک، گاو¿ں سے شہر تک وقت کی بچت، آرام دہ سفر اور ترقی کے عمل میں مزید تیزی لانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر فوکس کیا گیا ہے تاکہ پنجاب کے عوام یکساں مستفید ہو سکیں۔ اس پروگرام کے تحت ضلع لیہ میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن سڑکیں بحال پنجاب خوشحال کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ ضلع بھر میں روڈ سیکٹر کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت ضلع بھر میں فارم ٹو مارکیٹ مجموعی طور پر 22 کلومیٹر طویل میٹل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔ عوامی خصوصاً کسان اور طلبہ کے مفاد عامہ کے لئے 22 کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دی گئی ہے۔ فارم ٹو مارکیٹ میٹل سڑکوں پر 45 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سکیموں کا ٹینڈر پراس مکمل کر لیا گیا ہے۔ روڈ سیکٹر کی سکیموں کے ورک آرڈر جاری کر دئے گئے ہیں۔ سکیموں پر تیزی سے کام شروع ہے۔ فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں سے عوام، طلبہ اور کسان مشترکہ طور پر مستفید ہوں گے۔ روڈ سیکٹر سکیموں کو کوالٹی کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں میں اڈا پیر سواگ تا لطیف نگر، التقویٰ پلازہ کروڑ روڈ تا کلمہ چوک، 112 ٹی ڈی اے مسافر خانہ انڈس ہیڈ، لطیف نگر تا دورٹہ مائنر، کموں کامل پھاٹک تا جنوبی بازار سڑک شامل ہے۔ سکیموں میں سلپ روڈ ایمپلائز چوک، کوٹ سلطان پیر جگی سڑک تا بستی کھوڑی، لنک روڈ جمن شاہ کھوکھر والا تا پل موچی، بستی بھٹی سرشتہ نشیب، حمید چوک تا چک نمبر 330 ٹی ڈی اے، ٹیل انڈس تا ایگریکلچر آفس، سیال موڑ تا گلنار والا، بستی کھوڑی تا بستی چانڈیہ، 121 ٹی ڈی اے تا مویشی ہسپتال 120 ٹی ڈی اے، بستی قاضی تا بستی گرمانی کنڈا موڑ بستی شہانی، مسجد عطاءمہر تا بستی چانڈیہ اور ہیڈ لال روڈ تا بستی رنگ پوری سکیم شامل ہے۔






سڑکیں نہ صرف سفر کو آسان بناتی ہیں بلکہ تجارتی، تعلیمی اور طبی سہولیات تک بروقت رسائی کو ممکن بناتی ہیں۔ اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے ایک خوش آئند اور قابلِ ستائش قدم ہے۔مریم نواز شریف نے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دیہی علاقوں کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے بھی سڑکوں کے جال بچھانے کا عزم کیا ہے۔مریم نواز شریف نے جب صوبے کی باگ ڈور سنبھالی تو انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ترقی، سہولت، اور خوشحالی ا±ن کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گی۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کے زیرِ قیادت صوبے میں جدید سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے وہ راستے جو کبھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے، اب نئے سرے سے تعمیر ہو کر عوام کو سہولت دے رہے ہیںشہری ہی نہیں، دیہی علاقوں کے رہائشی بھی اس تبدیلی سے مستفید ہو رہے ہیں پنجاب کے کئی اضلاع میں سڑکوں کی مرمت، نئی لنک روڈز کی تعمیر، اور گاو¿ں سے شہر کو ملانے والی پگڈنڈیوں کو پختہ سڑکوں میں تبدیل کیا گیا ہے ایک دیہاتی طالبعلم جو کبھی خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے اسکول نہیں جا پاتا تھا، اب پکی سڑکوں پر سکون سے سفر کر سکتا ہے۔ ایک کسان جو اپنی فصل منڈی تک پہنچانے میں دشواری محسوس کرتا تھا، اب جدید سڑکوں کے ذریعے وقت پر اپنا مال پہنچا کر بہتر معاوضہ حاصل کر رہا ہے خاص طور پر جنوبی پنجاب کے عوام، جو ماضی میں بنیادی سہولتوں سے محروم تھے، آج بہتر سڑکوں کے باعث خوشحال زندگی کی طرف گامزن ہیںیہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مریم نواز شریف نہ صرف ترقی کے وژن رکھتی ہیں بلکہ عوامی مسائل کو بخوبی سمجھ کر ان کے عملی حل کی طرف قدم بڑھا رہی ہیںان کا یہ وژن پنجاب کو ایک مربوط، جدید اور خوشحال صوبہ بنانے کی جانب پیش قدمی ہے۔
٭٭٭
