لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکی زیرصدارت انسدادپولیومہم میں ٹارگٹ کے حاصل کردہ اہداف بارے اور کارکردگی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگر،اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمیدخان ،نور محمد،ثناءاللہ ہنجرا،سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،ڈی ایچ او ڈاکٹرمحی الدین ودیگر موجودتھے۔اس موقع پربریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ پولیو مہم میںپہلے دن میں ایک لاکھ 42 ہزار271 بچوںکو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا 33فی فیصد ہے مہم کے اختتام تک تمام ٹارگٹ کامیابی سے حاصل کرلیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے کارکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ مہم کے سوفی صد اہداف کے حصول کو یقینی بنایاجاسکے تمام متعلقہ ادارے اور ٹیمیں قومی جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات انجام دیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ والدین پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے ٹیموں سے بھر پور تعاون کریںپولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرنے گرم موسم کی شدت کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے قطرے پلانے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دی ۔