لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ انتظامی افسران کی جانب سے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے عمل اور ڈسٹرکٹ ڈیو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے شہر کے مختلف حصوں خصوصاً لیہ مائنر کا دورہ کیا اور صفائی عمل کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ صفائی عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے اور خصوصاً لیہ مائنر کے ٹریک کو پیدل چلنے والے شہریوں کے لئے مزید پر کشش بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر سے قبل صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات اٹھائے جائیں
