لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک ریاض حسین سامٹیہ کو گورنر پنجاب کا کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس تقرری کو پارٹی کی ضلعی سطح پر مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

