لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا خواتین کے لئے بڑا اقدام۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے سیٹیں مختص کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے سیٹیں مخصوص کر دی جائیں تاکہ انہیں سفر میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ اس سلسلہ میں احکامات پر عملدرآمد کے لئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈی ایس پی ٹریفک کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔