لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر سید عارف اقبال شاہ نے انجمن قصاباں کے عہدیداران سے میٹنگ کی، جس میں رمضان المبارک کے دوران تندرست اور نر جانوروں کا صاف ستھرا گوشت کنٹرول ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈاکٹر عارف شاہ نے واضح کیا کہ لاغر، بیمار اور مادہ جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق مٹن کا ریٹ 1200 روپے فی کلو اور بیف کا ریٹ 700 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔