layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں اشیائے خورد و نوش کے نئے نرخ مقرر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 15, 2025
in لیہ
0
لیہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگرپرائس کنٹرول فکسیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلعی انتظامیہ لیہ اور تاجرتنظیموں کی باہمی مشاورت سے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کر دیاگیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر ڈوگر کی زیرصدارت نئے ریٹ طے کرنے بارے پرائس کنٹرول فکسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈی اوانڈسٹریز عاشق حسین ہمدانی،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مشتاق بودلہ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ،چیئرمین انجمن تاجران تنویر احمد خان،سید عمران علی شاہ،سید الطاف حسین شاہ،عمرشاکر،مہراقبال سمرائ، معین الدین،اشرف بودلہ،ندیم احمد سیال،سید الطاف حسین،علی جان ودیگرموجود تھے۔اس موقع پرباہمی مشاورت سے نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ، ضلع بھر میں اشیاءضرویہ کی نئی قیمتوں کے لیے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق آٹے کا ریٹ محکمہ فوڈ کے نوٹی فیکشن کے مطابق ہوگا، دیگر کے ریٹ فی کلوکے حساب سے چاول سپر باسمتی نیا260روپے، چاول سپر باسمتی پرانا260،چاول ایری چھ120روپے،دال چنا موٹی 290،باریک 280،دال مسور موٹی کرمسن 260،دال ماش دھلی 440،دال مونگ دھلی 300،بیسن 325،میدہ 110،چناسفید موٹا340،باریک 250،دودھ 130،چھوٹاگوشت مٹن 1200،بڑا گوشت بیف 650،دہی 140،سوجی 110روپے جبکہ روٹی سو گرام 13روپے،نان 120گرام 16روپے،چینی ایکس مل تین روپے جبکہ گھی ،کوکنگ آئل اور سرخ مرچ،سبزی و پھل بمطابق کمپنی کے پرنٹ ریٹ پرفروخت ہوں گے۔اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہارمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر انجمن تاجران غریب طبقہ کو بھرپورریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری گرانفروشی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ سے پرہیز کریں۔انہوںنے مزید کہاکہپرائس کنٹرول کمیٹی کا بنیادی مقصد شہریوں کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جو ضلعی انتظامیہ اور ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی کی باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تاجربرادری نئی ریٹ لسٹ پر عمل کریں تاکہ صارفین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکے۔اس موقع پر بتایاگیا کہ ہردوکاندار و ڈیلرنیانرخ نامہ نمایاں جگہ پرآویزاں اور مقررہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش فروخت کریں گے ۔

Tags: adcg layyahlahore newslayyah newslayyah tvNational News
Previous Post

لیہ میں صفائی آپریشن کی سخت نگرانی، اے ڈی سی جی کا ڈمپنگ پوائنٹس کا دورہ

Next Post

کپاس کی بحالی کیلئے اقدامات، کسانوں کو جدید تکنیکوں کی آگاہی

Next Post
کپاس کی بحالی کیلئے اقدامات، کسانوں کو جدید تکنیکوں کی آگاہی

کپاس کی بحالی کیلئے اقدامات، کسانوں کو جدید تکنیکوں کی آگاہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024