اسلام آباد (لیہ ٹی وی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی آئین کے تحت یقینی بنائی گئی ہے۔ منگل کے روز آئی ایم ایف کے خصوصی وفد نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی، جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیف جسٹس نے وفد کو بتایا کہ عدلیہ میں اصلاحات جاری ہیں، تاہم عدالتی فیصلوں پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عمران خان کا خط ججز کی آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم کے خط کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے دیا گیا۔