ملتان (لیہ ٹی وی) ملتان کے علاقے شاہ شمس میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ارسلان زخمی ہوا، جسے گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم 20 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور کافی عرصے سے مطلوب تھا۔ تاہم، اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی فرار ہونے والے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
