اسلام آباد (لیہ ٹی وی)ملک کی پانچ بڑی بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل، خیبر پختونخوا بار کونسل اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وکلاء برادری قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے متحد ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔

