لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگرکو بھی چاک و چوبندرکھنے کے لیے کھیل کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں ضلع لیہ اور ڈی جی خان کے پروفیسرز کے درمیان فائنل بیڈمنٹن میچ کھیلا گیا۔میچ میں ڈی جی حان ٹیم ونر ،جبکہ لیہ ٹیم رنر اپ رہی۔میچ کے ریفری کے فرائض نعمان غوری نے انجام دیے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرلیہ امتیاز احمد بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری ،انچارج جمنیزم سعید غوری ودیگر کھلاڑی موجودتھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرلیہ امتیاز احمد بھٹی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی قیادت میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کےلئے کوشاں ہے ، صوبہ میں 58 کھیلوں کی سہولیات کو بحال کیا گیااور 52 ایسے حلقوں میں ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے جن میں کھیلوں کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ بیڈمنٹن ونر ٹیم کا اگلا میچ صوبائی سطح پر لاہور کھیلا جائے گا۔ڈی ایس او نے مزید کہاکہ سپورٹس کمپلیکس لیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔

