اسلام آباد (لیہ ٹی وی)اہم فیصلے کے تحت جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا ہے۔ آفیشل آفس آڈر کے مطابق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے کورٹس کا انتظامی جج مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں عدلیہ کے انتظامی امور کی بہتری کے لیے کی گئی ہیں تاکہ عدالتوں میں دائرہ اختیار اور انتظامی معاملات میں مزید مؤثر اصلاحات لائی جا سکیں۔