لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرگاڑیوں میں غیرقانونی ایل پی سلنڈر کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس امیرابیدار کی ہدایت پر ایل پی جی سلنڈروں اور ری فلنگ پوائنٹس کے خلاف مختلف دوکانوں اور گاڑیوںکامعائنہ کیا۔محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے معائنہ کرتے ہوئے 7گاڑیوں کوچیک کیا۔معائنہ کے دوران ایل پی جی کی کمی کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس امیرابیدار نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی ایل پی سلنڈرکی ری فلنگ سے حادثات میں اضافہ ہورہاہے اس لیے کسی کوبھی یہ غیرقانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس آفیسر کو بلاامتیاز کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔

