لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کپاس کی اگیتی کاشت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی سیمینار منعقد کیے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ زراعت توسیع لیہ کے زیراہتمام سیمینار منعقدہواجس میں فرٹیلائزرز اور سیڈ ڈیلرز نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ عاشق حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طلحہ شیخ نے کہاکہ ڈیلرز پندرہ فروری سے پہلے معیاری، محکمہ زراعت سے منظور شدہ کپاس کی ترقی کے لیے اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے بیج کو یقینی بنائیںکاشتکاروں کو معیاری کھاد اور بیج کی دستیابی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے زراعت کی ترقی کے لیے ٹیم ورک کے ذریعے کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس موقع پرفرٹیلائزرز اور سیڈ ڈیلرز کوحکومت پنجاب کی مہم کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔