اسلام آباد (لیہ ٹی وی) پاکستان اور سعودی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مجوزہ دورۂ پاکستان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ولی عہد کا آئندہ ماہ دورۂ پاکستان متوقع ہے۔
حالیہ دنوں میں سعودیہ کے اعلیٰ سطح کے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیااور متعلقہ حکام سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔ اس دورے کے دوران اہم اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر پیش رفت متوقع ہے۔