لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)چئیرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ، بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے رات گئے تھانہ سٹی لیہ کا اچانک وزٹ کیا۔ چیئرپرسن نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ کی پڑتال اور صفائی انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نےحوالات میں بند ملزمان سے بھی گفتگو کی اور ان کے مقدمات کی نوعیت بارے دریافت کیا۔چیئرپرسن بابر علاؤالدین نے کہا کہ پولیس قانون کی پاسداری اور ملزمان کے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے لاء اینڈ آرڈر پر عملدرآمد اور وارداتوں کی روک تھام کے لئے گشت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر کے مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہماری فرنٹ لائن ہے اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے بہترین پولیسنگ وقت کا ناگزیر تقاضا ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ادریس خان نے انہیں تھانے کی مجموعی صورتحال اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسن پرسن نے صفائی اور دیگر انتظامات کو سراہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو شاہد ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔