اسلام آباد (لیہ ٹی وی) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ مقدمہ سن رہا ہے۔
- دورانِ سماعت، جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ چارج سے پہلے تفتیش ہوتی ہے یا نہیں؟
- جسٹس محمد علی مظہر نے وضاحت دی کہ پہلے تفتیش ہوتی ہے اور پھر چارج فریم کیا جاتا ہے
- وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اپنایا کہ قانون میں واضح ہے کہ ٹرائل اور فیئر ٹرائل میں کیا فرق ہوتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آئینی بینچ میں اس مقدمے کے تمام قانونی نکات کو باریک بینی سے دیکھا جائے گا اور کسی بھی رولز کی معطلی کے بجائے آئینی تشریح کی جائے گی۔
