اسلام آباد (لیہ ٹی وی)وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2025 کے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا۔
لانگ حج پیکیج (طویل دورانیہ) 10 لاکھ 75 ہزار روپےمیں دستیاب ہوگا۔
شارٹ حج پیکیج (مختصر دورانیہ) 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی جبکہ سرکاری اسکیم میں محدود نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
نئی درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔