layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

پاکستانی بولرز کا ویسٹ انڈیز پر راج، نعمان علی کی شاندار کارکردگی، مہمان ٹیم 163 رنز پر ڈھیر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 25, 2025
in کھیل
0
پاکستانی بولرز کا ویسٹ انڈیز پر راج، نعمان علی کی شاندار کارکردگی، مہمان ٹیم 163 رنز پر ڈھیر

layyahtv


ملتان (لیہ ٹی وی) سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی اننگ جاری ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بولرز نے ابتدا سے ہی حاوی رہتے ہوئے جلد وکٹیں حاصل کر لیں۔ ڈیبیو کرنے والے کاشف علی نے اپنے پہلے اوور میں مکائل لوئیس کو صرف 4 رنز پر آؤٹ کیا۔
نعمان علی نے اپنی شاندار بولنگ سے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا اور میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ ساجد خان نے 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے 7 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے، جن میں سے 4 صفر پر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم نے مجموعی طور پر 41.1 اوورز میں اپنی اننگ مکمل کی۔
پاکستان نے اننگ کا آغاز شان مسعود اور محمد ہریرہ سے کیا لیکن بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ 51 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا۔ سعود شکیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم نے اس میچ کے لیے ایک تبدیلی کی، خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان فتح حاصل کر چکا ہے، اور اس میچ میں فتح کے ذریعے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

Next Post

فیروز خان اور سجل علی کے رشتے کی تصدیق، والدہ کے انکشافات نے مداحوں کو حیران کر دیا

Next Post
فیروز خان اور سجل علی کے رشتے کی تصدیق، والدہ کے انکشافات نے مداحوں کو حیران کر دیا

فیروز خان اور سجل علی کے رشتے کی تصدیق، والدہ کے انکشافات نے مداحوں کو حیران کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024