لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھراءپنجاب مہم میں تیزی آگئی۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے سلسلہ میں چوک اعظم کا معائنہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،میونسپل کمیٹی کے حکام بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے موقع پر موجودرہتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوںنے اس موقع پر کہاکہ ضلع کو صاف ستھراءبنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات ا±ٹھارہی ہیںٹریفک کے بہاو کو بہترکرنے ،پیدل چلنے والے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے وزیراعلی کی ہدایت پرتجاوزات ہٹانے کاکام تیزی سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کہاگیا ہے جس سے صفائی کا اہمیت واضح عیاں ہے تجاوزا کرنے والوں کو وراننگ دی گئی تھی کہ وہ تجاوزا ت ختم کریں بصورت دیگر ایکشن لیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام شہری اپنے ماحول کوصاف ستھراءبنانے کے لیے اپنا کردار موثر ادا کریں دوکاندار ،ریڑھی والے افرا د تجاوزات نہ کریں تو ضلعی انتظامیہ بھی ان کے خلاف ایکشن نہیں لے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کو میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی حدود میں تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔