ملتان(لیہ ٹی وی)سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے سائنٹسٹ ڈاکٹر خادم حسین نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد میں بطور ڈپٹی فوڈ سیکیورٹی کمشنر اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کی اس تعیناتی کی منظوری فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے دی تھی۔ڈاکٹر خادم حسین 2007 سے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں بطور سائنٹیفک افیسر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے، جو کہ قومی اور بین الاقوامی جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈاکٹر خادم حسین کپاس کی مختلف اقسام کی تیاری میں بطور معاون اپنی تحقیقی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔ڈاکٹر خادم حسین نے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں اپنی پی ایچ ڈی 2018 میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے مکمل کی۔ ان کی تعیناتی پر سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید افضل اور تمام اسٹاف نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔