لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور گرین بیلٹس، پارکوں کی بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیل چوبارہ میں عوام کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے سڑکوں کی صفائی، گرین بیلٹس کی بحالی، آبیاری اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے میونسپل کمیٹی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کی مرکزی شاہراہ کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔