لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن گڈ گورننس پر عملدرآمد جاری ہے۔ ضلع میں عوامی ریونیو خدمت کچہری اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور ان کے حل کے لئے موقع پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی محکموں کے افسران صبح کے اوقات میں دفاتر میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے موجود ہیں۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ڈی سی آفس میں عوام کی طرف سے گزاری جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیا اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔