لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 2025ء پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،سردار بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر ،عمران خان سرگانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ،صدارت کی سیٹ پر تین امیدوار مدمقابل تھے جن میں بہریاب فرید خان چانڈیہ 330 ووٹ،سلیمان امیر تھند 236 اور وسیم حیات سکھیرا 198 ووٹ لئے،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر بھی تین امیدوار مد مقابل تھےجن میں سے محمد عمران خان سرگانی 468 ووٹ، شیخ قمر حسین 211 اور محمد اقبال خان میرانی صرف 83 ووٹ حاصل کئے،مجموعی طور پر 844 مرد و خواتین وکلاء میں سے 761 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا،انتخابی نتائج کے مطابق بہریاب فرید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ صدر اور محمد عمران خان سرگانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے