لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پلاسٹک سے انکار زندگی سے پیار کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے ضلع میں کارروائی کرتے ہوئے 180 کلوگرام شاپر بیگ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیر بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے انسپیکٹر ذوالقرنین قریشی کے ہمراہ مارکیٹ کا معائنہ کیا اور اس دوران دکانوں پر موجود 180 کلوگرام شاپر بیگ ضبط کر لیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ شاپر بیگ انسانی صحت اور زندگی کے لیے خطرہ ہے جبکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔ حکومت پنجاب نے ہلکی کوالٹی کے شاپر بیگ پر ہلکی مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے اس کے بنانے والے اس کو بیچنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ جرمانے بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاج برادری ہلکی کوالٹی کے شاپر بیگ کے استعمال سے اجتناب کریں۔ اسسٹنٹ ڈاکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے بتایا کہ تاجر برادری کپڑوں اور موٹے شاپر بیگ استعمال کر سکتے ہیں تاہم 75 مائیکرون سے کم شاپر بیگ پر مکمل پابندی ہے اور اس میں ہرگز کاروبار کی اجازت نہیں دی جا سکتی