لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام پر تینوں تحصیلوں میں کام جاری ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری اور دیہی گلی محلوں میں صفائی ستھرائی، پانی کے چھڑکاؤ، گرین بیلٹس کی بحالی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں تحصیل چوبارہ میں اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی حکام نے مین شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جبکہ جمعتہ المبارک کے سلسلہ میں جامع مساجد کی اطراف میں بھی پانی کا چھڑکاؤ اور چونے کی لائنوں کا عمل مکمل کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل لیہ اور کروڑ لعل عیسن میں بھی میونسپل کمیٹیوں کی طرف سے صبح سویرے صفائی، پانی کے چھڑکاؤ اور چونے کی لائنیں لگانے کا انتظام کیا گیا