لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شبیر احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، جس کے تحت بلاامتیاز شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری محکموں سے شکایات کے حل کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں اور ان کی ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا جھجھک اپنے مسائل حل کروانے کے لیے دفتر آ سکتے ہیں۔