لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیوں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا اور ڈی ایس پی محمد عظیم بھی شریک تھے۔ اجلاس میں تین درخواستوں کا فیصلہ رپورٹ آنے تک موخر کیا گیا، جبکہ ایک درخواست کو عدالتی فیصلہ آنے تک ملتوی کیا گیا اور ایک درخواست حل کر لی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے قیمتی اثاثے ہیں اور ان کے زرمبادلہ سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس لیے ان کی جائیداد پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔