لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وفاقی وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان اسلام آباد کی ہدایت پر محکمہ اوقاف مذہبی امور کے زیراہتمام ضلع لیہ میں صوبائی مقابلہ شبینہ کے لئے حفاظ کرام کی سلیکشن کا مقابلہ 6 جنوری 2025 کو بروز سوموار، 11 بجے جامع مسجد ملحق مزار حضرت لعل عیسن، تحصیل کروڑ میں منعقد ہوگا۔ مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے امیدوار حافظ قرآن اور شریعت کے مطابق وضع قطع رکھنے والے ہونے ضروری ہیں۔ مقابلے میں شریک ہونے کے لیے 3 عدد فوٹو کاپی شناختی کارڈ یا ب فارم اور 3 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر لانا ضروری ہیں۔